• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیاجائے، خالد مسعود

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی صدر خالد مسعود سندھو نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اضافہ فوری واپس لےیہ بات انہوں نے اتوار کو جماعت کے ڈویژنل صدر حافظ محمد ادریس مغل، تابش قیوم،شاہجہان گرگناڑی، شکر خان رئیسانی سمیت دیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اعلان کیا تھا کہ ملک میں 28 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ موجود ہے دوسری جانب 55 روپے فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے انہوں نے کہا کہ حکمران عوام پر بوجھ ڈالنے کی بجائے اپنی اور بیورو کریسی کی شاہ خرچیوں کو کم کریں بیورو کریسی کو دیے جانے والے مفت پٹرول پر کٹ لگانے کی بجائے سارا بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ خطے میں جنگ ضرور ہے لیکن جو ذخیرہ موجود تھا اس کی موجودگی میں قیمت بڑھانے کی ضرورت نہیں تھی جب نیا فیول خریدتے اس وقت کے مطابق قیمت بڑھائی جاتی انہوں نے کہا کہ فیول کی قیمت بڑھنے سے تمام مصنوعات کی قیمتیں اور ٹرانسپورٹ کے کرایہ بھی بڑھ گئے جس کے اثرات عام شہریوں پر پڑ رہے ہیں حکومت فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے کر عوام کو ریلیف دے۔
کوئٹہ سے مزید