• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ باعث تشویش ہے

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)چیمبرآ ف کا مر س اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ بلو چستان کے عہدیداران نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ بڑے اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے اثرات غریب اور متوسط طبقے کے ساتھ ساتھ کاروباری برادری کے لیے بھی انتہائی نقصان دہ ثابت ہوں گے۔ چیمبرآ ف کا مر س اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ بلو چستان کے صدر حاجی محمد ایوب مریانی، سینئر نائب صدرحاجی اختر کاکڑاور نائب صدر انجینئر میر وائس خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں راتوں رات فی لیٹر 55روپے تک ریکارڈ اضافہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ملک کی معیشت پہلے ہی شدید مشکلات سے دوچار ہے اور صنعتوں کو چلانا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے نہ صرف صنعتوں کا پہیہ مزید سست پڑ جائے گا بلکہ مصنوعات کی پیداواری لاگت اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔ اس کے نتیجے میں کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوں گی۔
کوئٹہ سے مزید