کوئٹہ +کراچی(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور سے پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و وزیر آبپاشی بلوچستان میر صادق عمرانی نے ملاقات کی ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میر اعجاز خان جھکرانی بھی موجود تھے۔ملاقات میں پارٹی امور،بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔