وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے زیراہتمام عید کے پہلے روز مظاہرہ ہوگا

June 17, 2024

کوئٹہ (آن لائن) وائس فار بلوچ مسنگ پرسز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے بیان میں کہا ہے کہ وی بی ایم پی کی جانب سے عید کے روز شام چار بجے لاپتہ افراد کی عدم بازیابی،جبری گمشدگیوں، فیک انکاؤنٹر اور بلوچستان میں جاری مظالم کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوگا ،بیان میں سیاسی پارٹیوں اور طلباء تنظیموں سمیت اہل کوئٹہ سے احتجاج میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔