عید الاضحی کا تہواراخوت و بھائی چارے کا پیغام لیکر آتا ہے، ڈاکٹر جمال ناصر

June 17, 2024

راولپنڈی (جنگ نیوز) سا بق صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر و بہبود آباد ی پنجاب،چیئرمین قمر جہاں فاؤنڈیشن ڈاکٹر جمال ناصر نے کہاہے کہ عیدالاضحیٰ کا تہوار اخوت،بھائی چارے،ایثار اور غریب پروری کا پیغام لے کر آتا ہے،یہ دن ہمیں حضرت اسماعیل کی اپنے والد حضرت ابراہیم کی اطاعت و فرمانبرادی کی یاد دلاتا ہے۔ عید الاضحیٰ پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ قربانی کا یہ جذبہ ہمیں ایک دن تک محدود نہیں رکھنا چاہیے بلکہ سارا سال ضرورت مندوں کی امداد کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ فلسطینوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو روکنے کیلئے بھی کردار ادا کرے۔