کوئٹہ(خ ن) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے جمعرات کو سول اسپتال ٹراما سینٹر کا دورہ کیا اور کواری روڈ پر حادثے کے شکار نوجوان غلام مصطفیٰ کی عیادت کی۔ شاہد رند نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے زخمی نوجوان کی صحت یابی کیلئے دعا اور نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور نوجوان کے ورثاء کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے محکمہ صحت کے حکام کو زخمی جوان کے علاج معالجے کے لئے ہرممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس موقع پر ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے زخمی نوجوان کے اہلخانہ کو وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے دی گئی امدادی رقم حوالے کی۔