کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)مسلم ہینڈز کے زیر اہتمام عید الاضحٰی کے موقع پر کوئٹہ میں دیانت فاؤنڈیشن ترکی کے تعاون سے 500 بیلوں کی اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا اس موقع پر مسلم ہینڈز بلوچستان کے ریجنل ڈائریکٹر ملک نعیم نے کہا کہ اسلام ہمیں محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے عید قربان کے اس پرمسرت موقع پر اپنے مستحق ہم وطنوں میں گوشت تقسیم کرنے کے لئے کوئٹہ میں سمیت مختلف علاقوں میں 32 پوائنٹس بنائے گئے تھے جن میں قمبرانی روڈ جوائنٹ روڈ اسلامیہ سکول فقیر محمد روڈ ہزار گنجی خلجی کالونی پشتون آباد جاجی غیبی روڈ پوسٹل کالونی غوث آباد دشت دارالفلاح ارباب کرم خان روڈ سریاب کلی ترخہ پشین اور چمن کے 12500 گھرانوں میں گوشت تقسیم کیا گیا اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر مسلم ہینڈز ملک نعیم نے کہا کہ اس ملک میں رہنے والے ہر صاحب حیثیت انسان کو چاہیے کہ وہ اسطرح کے خوشی کے موقع پر اپنے ضرورت مند بھائیوں کا خیال رکھیں کیونکہ یہ وہ عمل ہے جس سے اللہ کریم کی خوشنودی حاصل کی جا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ اس نیکی کے کام کو کرنے میں ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی سینئر صحافی رضا الرحمن صاحب ہمارے شانہ بشانہ کھڑے رہے اس کیلئے ہم انکے مشکور ہیں۔