گرین لائن بس سروس کا دائرہ بھارہ کہو کے اندر تک بڑھا یا جائے، شہری

June 23, 2024

اسلام آباد( جنگ نیوز)بائی پاس بننے کے بعد بھار ہ کہو شہر میں ٹریفک کا رش انتہائی کم ہونے پر عوام نے حکومت اور سی ڈی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ و ہ اپنے وعدے کے مطابق گرین لائن بس سروس کا دائرہ کا ر شہر کے اند ر تک بڑھا ئے تا کہ لو گوں کی بڑی تعداد کو سفر کی بہترین اور سستی سہولت میسر آئے اور جیلانی سے چلائی جانیوالی شٹل سروس پر آنے والے بھاری ا خراجات کی بچت ہو سکے۔ پمز سے بہارہ کہو شہر کے باہر جیلانی تک گرین لائن بس سروس بائی پاس بننے سے قبل شروع کی گئی تھی حکومت اور سی ڈی اے نے اس وقت اعلان کیا تھا کہ پائی پاس کی تکمیل کے بعد اس کا دائرہ کا ر شہر کے اندر تک بڑھایا جائے گا لیکن بائی پاس فعال ہوئے ایک عرصہ گزرنے کے باوجود سروس کو تاحال جیلانی تک ہی چلایا جا رہا ہے ،جس سے شہر کے اندر رہنے والی آبادی کی اکثریت اس سہولت سے محروم ہے۔عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر اس بس سروس کو کم ازکم اٹھال چوک یو ٹرن یا جگی سٹاپ تک چلایا جائے تو نہ صرف مسافروں کی تعداد اور بس سروس کی آمدن میں اضا فہ ہو گا بلکہ شٹل سروس پر آنیوالے بھاری اخراجات بھی ختم ہو جائیں گے۔