پشاور(جنگ نیوز) سکالر اسفندیار خان نے ایم فل (سیاسیات) کے مقالہ کا کامیابی کے ساتھ دفاع کیاجس کا موضوع "چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک): پاکستان کے لیے سماجی - اقتصادی فوائد" تھا جس کی نگرانی ڈاکٹر ضیاء الرحمٰن نے کی ۔ بیرونی ممتحن ڈاکٹر درویش خان، اسسٹنٹ پروفیسر پشاور یونیورسٹی تھے۔اس کے علاوہ ڈاکٹر ابرار حسین، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ (جی پی پی)اورڈاکٹر دلاورنےاندرونی ممتحن کا کردار ادا کیا۔