• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس کے شہر روئن کے قدیم گرجا گھر میں آتشزدگی

پیرس ( نیوز ڈیسک) شمالی فرانس کے شہر روئن میں قدیم گرجا گھر میں آگ لگ کئی۔آگ لگنے کی اطلاع پر بڑی تعداد میں فائر فائٹرز کو طلب کرلیا گیا فائرفائٹرز نے جدوجہد کے بعد آگ پرقابو پالیا۔ واقعہ لیڈی آف دی اسمپشن کے کیتھڈرل میں پیش آیا،جس کی تزئین و آرائش جاری تھی۔ یہ گرجا گھر بارہویں صدی میں تعمیر کیا گیا تھا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہواتاہم واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
یورپ سے سے مزید