• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

14 ہزار ایجوکیٹرز سے سوشل سیکورٹی الاؤنس واپس لینے کا فیصلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) کنٹریکٹ پر تعینات 14ہزار ایجوکیٹرز سے سوشل سکیورٹی الائونس کی ریکوری کافیصلہ، بتایا گیا ہے کہ کنٹریکٹ پر تعینات 14ہزار ایجوکیٹر نے تین سالہ کنٹریکٹ کے بعد2014ء میں مستقل ہونا تھا، سرکاری اساتذہ کے مستقل ہونے پرتنخواہوں میں سے سوشل سکیورٹی الاونس کاٹ لیا جاتا ہے، دس سے زائد عرصہ گزرجانے کے باوجود ایجوکیٹرزکو مستقل نہیں کیا جاسکا،اس دوران ایجوکیٹرز سوشل سکیورٹی الاونس وصول کرتے رہے، محکمہ کا کہنا ہے کہ سوشل سیکورٹی الائونس کی ادائیگی صرف تین سال کے لیے ہوتی ہے، اگر حکومت نے ان کو مستقل نہیں کیا تو وہ پھر بھی سوشل سیکورٹی الاؤنس لینے کے حقدار نہیں ہیں لہذا ریکوری کی جائے گی۔
ملتان سے مزید