• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پختون خواہ بار کونسل کا حویلیاں کورٹس میں قتل پر تشویش کا اظہار

پشاور( نیوز رپورٹر ) خیبر پختو نخواہ بار کونسل کے وائس چیئر مین صادق علی مومند اور چیئر مین ایگزیکٹیو کمیٹی سید تیمور علی شاہ نے کہا کہ حویلیاں کچہری میں فائرنگ اور اس کے نتیجے زیر حراست ملزم قتل کے واقعہ پر شدید تشویش اور مذمت کا اظہار کیا ہے فائرنگ سے دیگر سائلین اور وکلاء صاحبان بال بال بچ گئے۔ اس واقعہ پر صوبہ بھر کے وکلاء میں تشویش پائی جاتی ہے۔ مزید بر آن خیبر پختو نخواہ بار کونسل کے وائس چیئر مین صادق علی مومند اور چیئر مین ایگزیکٹیو کمیٹی سید تیمور علی شاہ نے صوبائی حکومت اور انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختو نخوا سے پر زور مطالبہ کیا کہ ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاران کو معطل کر کے محکمانہ کاروائی کی جائے اور صوبے بھر کے تمام عدالتوں کی سیکیورٹی کا آز سر نو جائزہ لے کر عوام اور وکلاء کی جان و مال کی تحفظ کو یقینی بنائی جائے۔
پشاور سے مزید