• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیلنگ و فائرنگ کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دیاجائے،نصراللہ بلوچ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ریلی پر شیلنگ و فائرنگ کے واقعات سے متعلق جوڈیشل کمیشن تشکیل دیاجائے ، ظہیر بلوچ سمیت تمام لاپتہ افراد کی بازیابی یقینی بنائی اور اگر کسی پر الزام ہے ان کو فوری طور عدالت میں پیش کیا جائے ، پرامن مظاہرین کے خلاف درج مقدمات سے متعلق عدالتوں سے رجوع کرکے ان کی ضمانت کو یقینی بنائیں گے ،ہمارا شروع دن سے موقف ہےکہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے اور اس کو سیاسی انداز میں حل کیا جائے ، یہ بات انہوں نے ہفتہ کو تنظیم کے کیمپ میں دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہی ۔انہوں نے کہا کہ ظہیر بلوچ کی بازیابی کیلئے سریاب روڈ سے نکالی جانے والی احتجاجی ریلی کے شرکاء پر سریاب تھانہ کے قریب پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور مجھ سمیت 11 افراد کو گرفتار کرکے تھانہ منتقل اور مقدمہ درج کیا گیا، سریاب تھانہ میں مجھ سے میرا موبائل فون چھینا گیا۔گزشتہ روز سیشن عدالت نے مجھے ضمانت پر رہا کیا گزشتہ روز جی پی او چوک پر مظاہرین پر فائرنگ کی گئی گولیاں لگنے سے مظاہرین زخمی ہوئے 22 کے قریب لوگوں کو گرفتار کیا گیا ،رہائی کے بعد میں نے سریاب تھانے گیا مگر مجھے میرا موبائل واپس نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اداروں کی ذمہ داری ہے کہ اپنے لوگوں کو آئین کے مطابق انصاف فراہم کریں مگر یہاں جمہوری حکومت نہیں ۔ ماورائے آئین و قانون اقدامات سے اپنے پرامن جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔
کوئٹہ سے مزید