کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) نشتر پارک میں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شہنشاہ نقوی نے کہا ہےکہ اللہ ہمیں خلق کیا ہے ہمارا مخلوق ہونا بڑا اعزاز ہے، بڑے سے بڑا انسان خود کو کچھ نہ سمجھے طالب علم سمجھے ، خالق سے جتنا مانگوں گے اس کے دروازے کھلتے چلے جاتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ میدان کربلا میں امام حسینؑ اور انکے رفقا کی قربانی نے اسلام کو سر بلند کیا ،محفل مرتضیٰ پی ای سی ایچ سوسائٹی کشمیر روڈ میں خطاب کے دوران آغا طبا طبائی نے کہا کہ حضرت عباس علمدار وفا کا پیکر، مجاہد عظیم اور خانوادہ نبوت کے چشم و چراغ ہیں جنہوں نے ہر محاذ پر آپ کی خدمت کی اور جب تک زندہ رہے ہر تکلیف کا مقابلہ کیا اور اسلامی اصولوں کی پاسداری کی، علامہ حسن ظفر نقوی نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت عباس علمدار ؑ جرأت و بہادری کا پیکر اور مجاہد عظیم ہیں،آپ نے اپنی زندگی میں کبھی امام وقت کو کسی بھی نام سے استعمال نہیں کیا ، مولانا صادق عباس عابدی نے کہا کہ اصحاب رسولﷺ آسمان کے تارے ہیں،انہوں نے کہا کہ غازی عباس علمدار حسینی وفادار اور سچے سپاہی تھے، آپ نے کربلا میں قربانی دیکر امام حسینؑ سے وفاداری کا ثبوت دیا ، علامہ ڈاکٹرشبیرحسن میثمی نے قر آن سینٹر ڈیفنس میں دین محمدی ؐکے عنوان سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ امام عالی مقام نے اپنی قربانی خدا اور اس کے دین کے احیاء کے لیے پیش کی اور اسی وجہ سے اللہ تعالی نے ان کے ذکر کو زندہ رکھا ہوا ہے۔