لاہور(خصوصی رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر،پیر سید صفدر شاہ گیلانی،پیر آغا تاج سبطین،صاحبزادہ نوالحسنین گیلانی،پیر جمال الدین چشتی،اویس رضا قادری،یاسر فرید سمیت جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صوبائی رہنماؤں نے بنوں کی صورتحال پرانتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بعض قوتیں ملک میں بدامنی پیدا کر کے اپنے مفادات حاصل کرنا چاہتی ہیں اب یہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ تحقیق کریں کہ کون لوگ ہیں جوا من کوتباہ کرنا چاہتے ہیں ۔