• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے FIA ایڈیشنل ڈائریکٹرز کے بین الصوبائی تبادلے

کراچی (اسد ابن حسن) وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد حال ہی میں ترقی پانے والے 16 ڈپٹی ڈائریکٹرز کی تعیناتیاں بطور ایڈیشنل ڈائریکٹرز مختلف صوبوں میں کر دی گئی ہیں اور اس سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ ار ایم صائم سلطان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ سمیع الرحمن جامی کا اینٹی کرپشن اسلام آباد، بلال اسلم خان کا فیصل آباد زون، احمد رضوان خان کا ہیڈ کوارٹر، ارتضی حیدر کا ملتان زون، عامر نواز کا کراچی سائبر کرائم ونگ، خرم سعید اسلام آباد زون، کاشف مصطفی اور عائشہ آغا کا لاہور زون، لیاقت علی کا پاکستان ایمبیسی عمان، سعید میمن بلوچستان زون، ندیم ظفر راولپنڈی، رضوان شاہ پشاور زون، علی امام زیدی گجرانوالہ زون، افتخار احمد اور طاہر تنویر کے ہیڈ کوارٹر تبادلے شامل ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید