ملتان(سٹاف رپورٹر ) غازی یونین سی بی اے،لیبر علمدار یونین،انصاف یونین ،مزدور یونین کے گرینڈ الائنس کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ واسا میں تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کیا جائے ، ڈی پی سی میرٹ پر کرائی جائے ، جلد ہی کرپشن مکاؤ، واسا بچاؤ تحریک چلائی جائے گی،سابق ایم ڈی واسا دانش کا تبادلہ ہوچکا ہے ، مگر وہ اب بھی ایم ڈی افس میں بیٹھ کر غیر قانونی آرڈر جاری کر رہے ہیں ۔اجلاس میں انصاف یونین کے انور شہزاد ،ساجد نواز ، غازی یونین کی جنرل سیکرٹری مہر عمر حیات ہراج ،مقداد حسین صدیقی مجاہد پاشا ، غازی یونین سی بی اے کے ہدایت اللہ خان اور سرپرست اعلی ملک منیر ہانس ودیگر شریک تھے۔