لاہور ( جنرل رپورٹر ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر مریضوں کی سہولت کیلئے جنرل ہسپتال میں 400 سے زائد نئے ایئر کنڈیشنز فعال کر دئیے گئے۔پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے کہا کہ مختلف شعبوں میں ایئر کنڈیشن نصب ہونے سے مریضوں کو راحت میسر آئے گی۔