کوئٹہ(پ ر)عثمانیہ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر محمد نبی گلالئی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فقیر محمد روڈبالخصوص عثمانیہ اسٹریٹ اور اس سے متصل دیگر محلے گزشتہ دو ہفتوں سے پانی سے محروم ہیں اور مہنگائی کے اس دور میں اپنی ضروریات کی قربانی دیکر ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر ہیں ،انہوں نے کہا کہ واسا کے دفتر شکایت کیلئے جائیں تو وہاں موجود اسٹاف ٹیوب ویل کی بجلی خراب ہونے کا بول کر ٹال مٹول سے کام لیتے ہیں جبکہ اسی دوران دیگر علاقوں میں پانی کی فراہمی جاری رہتی ہے، انہوں نے واسا حکام سے اپیل کی کہ فقیر محمد روڈ کو بھی دیگر علاقوں کی طرح باقاعدگی سے پانی فراہم کیا جائے بصورت دیگر مکین احتجاج پر مجبور ہونگے۔