راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)ضلعی انتظامیہ پتیری روٹی سرکاری طور پر مقرر نرخ برقرار رکھنے پر ڈٹ گئی ۔ انتظامیہ کے ساتھ روٹی کے نرخوں پر مذاکرات کی ناکامی کے بعد احتجاج کرنے پر نان بائی ایسو سی ایشن کے رہنما شفیق قریشی کو پھر گرفتار کرلیا گیا ۔ روات سبزی منڈی کو کامیاب کرنے کیلئے ٹاسک پرائس مجسٹریٹس کو دیدیا گیا ہے۔ کمشنر آفس اور ڈپٹی کمشنر آفس میں ہونے والے پرائس کنٹرول کمیٹی اجلاسوں میں حسب روایت دکانداروں کو کئے گے بھاری جرمانوں کی رپورٹ پیش کی گئی۔ڈپٹی کمشنر آفس میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی گئی کہ روٹی، چکن، دودھ، دہی، گوشت سمیت تمام اشیاء ضروریہ کی مقرر کردہ قیمتوں پر فوکس کریں ۔