Advertisement

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر نجی ہسپتال میں زیر علاج نو سالہ بچی کو قیمتی ادویات فراہم کردی گئیں

September 09, 2019
 

کوئٹہ ( این این آئی)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر نجی ہسپتال میں زیر علاج نو سالہ بچی کو قیمتی ادویات سول سنڈیمن اسپتال کوئٹہ کی جانب سے فراہم کردی گئیں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے نجی اسپتال میں زیر علاج غریب بچی کو ادویات کی عدم دستیابی کا نوٹس لیا تھا وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر میڈیکل سپرنٹینڈنٹ سول سنڈیمن اسپتال کوئٹہ ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو نے نجی اسپتال میں زیر علاج نو سالہ بی بی مدینہ کو قیمتی ادویات فراہم کردیں۔ ایم ایس سول سنڈیمن اسپتال کوئٹہ نے نجی اسپتال کے شعبہ انتہائی نگہداشت میں مریضہ بچی کی مزاج پرسی کرتے ہوئے ورثاء کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کرائی۔ مریضہ بچی کے ورثاء کا ادویات کی بروقت فراہمی پر اظہار اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا شکریہ ادا کیا۔


مکمل خبر پڑھیں