• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی وائرس کا پھیلائو نہ رک سکا،مریضوں کی تعداد 24ہزار سےتجاوز

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ،خصوصی نمائندہ، اپنے رپوٹرر سے) ملک بھر میں ڈینگی وائرس کا پھیلائو نہ رک سکا،مریضوں کی تعداد 24ہزار سے تجاوز کر گئی ، اسلام آباد میں ڈینگی کے سب سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں ، ترجمان پولی کلینک کے مطابق پولی کلینک میں ڈینگی کے 137مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 6مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ، ترجمان پمز کے مطابق پمز میں 70 مریض داخل ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 5 سو سے زائد مشتبہ مریض پمزہسپتال میں آئے، نجی ہسپتالوں میں ڈینگی کے 120 سے زائد مریض داخل ہیں، راولپنڈی کے بےنظیربھٹو ہسپتال میں 339 مریض داخل ہیں جن میں 226 میں ڈینگی کنفرم ہے،ہولی فیملی ہسپتال میں 330 مریض داخل ہیں جن میں سے 297 میں ڈینگی کنفرم ہے،سول ہسپتال میں 167مریض داخل ہیں جن میں سے 106 میں ڈینگی کنفرم ہے ،غیر سرکاری ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 137 شہری ڈینگی کا نشانہ بنے ہیں جس کے بعد ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 7242 ہو گئی ہے،ذرائع کے مطابق ڈینگی سے مزید ہلاکتوں کی اطلاع ہے تاہم سرکاری ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے ۔ادھر ڈپٹی کمشنرراولپنڈی سیف اللہ ڈوگر اور ممبر اسمبلی چوہدری جاوید کوثر کی زیر صدارت انسداد ڈینگی ایوننگ اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ اس وقت راولپنڈی کے سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں 815 ڈینگی کےمریض موجود ہیں ان میں 563 کنفرم ڈینگی کیسسز ہیں،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 294 ڈینگی کے مریض رپورٹ ہوئے جبکہ 363 مریض علاج معالجے کے بعد ڈسچارج ہوگئے۔
تازہ ترین