لیاری یونیورسٹی میں گھوسٹ ملازمین کے خلاف کارروائی تیز، 9 اہلکاروں کے نام سامنے آگئے
سندھ حکومت کے محکمہ بورڈز و جامعات کی ہدایات کے بعد بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں گھوسٹ اور دہری سرکاری ملازمت کے حامل ملازمین کے خلاف کارروائی تیز کر دی گئی ہے، جہاں 9 ایسے ملازمین کا انکشاف ہوا ہے جو طویل عرصے سے ڈیوٹی سے غیر حاضر رہے یا دہری ملازمت کرتے تھے۔