حکومتی پالیسیوں کے باعث درآمدات 25 فیصد رہ گئیں، ندیم الرحمان

December 07, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی،ٹیکسوں کی بھرمار کے باعث درآمدات صرف 25فیصد رہ گئی، اسمگلنگ میں بے پناہ اضافہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑمیں اشیاء کی اسمگلنگ، مارکیٹیں بھارتی اشیاء سے بھر گئیں پاکستان کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی ندیم الرحمان نے ٹیکسوں کی بھرمار،زائد ریگولیٹری ڈیوٹیز اور حکومت کی درآمدات پر کم سے کم انحصار کرنے کی پالیسی کے نتیجے میں درآمدات میں منفی اثرات مرتب ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نشاندہی کی ہے کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث درآمدات صرف 25فیصد رہ گئی ہیں جس سے اسمگلنگ میں بے پناہ اضافہ ہوگیا جو درآمدکنندگان کے لیے خطیر مالی نقصانات کا باعث بنی ہوئی ہے۔