سٹیفورڈ بارو کونسل کی جانب سے چگرز پر پابندی کا منصوبہ

January 22, 2020

سٹیفورڈ(مریم فیصل)ڈ سٹیفورڈ بارو کونسل کا نیا منصوبہ ہے کہ چگرز (chuggers)پر ٹاون سینٹر آنے پر پابندی لگائی جائے ۔ واضح رہے کہ چگرز ایسے افراد کو کہا جاتا ہے جو مختلف چیرٹی تنظیموں یا اشیاء فروخت کرنے والی کمپنیوں کیلئے کام کرتے ہیں اور آنے والے لوگوں سے کہتے ہیں کہ ہمارا سامان خریدیں یا چیرٹی کیجیے ۔یہ منصوبہ ان تبدیلیوں کا حصہ ہے جو پبلک اسپیس پروٹیکشن ایکٹ کے تحت لوکل مسائل کے حل کے لئے لاگو کی جاتیں ہیں ۔یہ منصوبہ اس لئے بھی لگایا جائے گا کیونکہ دکانداروں اور خریداروں کی جانب سے کونسل کو ان گنت شکایات موصول ہوئیں کہ یہ افراد انھیں ہراساں کرتے ہیں اور مجبور کرتے ہیں کہ ڈایریکٹ ڈیبٹ کے ذریعے ان کی تنظیم کو چیرٹی دیں ۔ مستقبل میں ان چگرز کو ٹاؤن سینٹر آنے کے لئے باقاعدہ کونسل سے اجازت لینا ہوگی اور اپنی سرگرمیوں کے لئے نامزد کردہ علاقے میں ہی رہنا ہوگا ۔اس منصوبے کو باقاعدہ طور پر نافذ کرنے کے لئے کونسل نے مشاورت شروع کردی ہے کہ ٹاؤن باسی اس بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں ۔ یہ نیا منصوبہ ان سائیکلسٹ کے لئے بھی ہوگا جو پیدل چلنے والوںں کے راستے میں سائیکلنگ کرتے ہیں ۔یہ منصوبہ کچھ نئی پابندیوں کو بھی لاگو کرسکے گا جن میں پلے ایریا میں کتے لانے پر پابندی شامل ہے ۔