کراچی میں بلائنڈ کرکٹ کا میلہ

February 18, 2020

پاکستانی کھلاڑی خواہ کسی بھی کھیل میں ملک کی نمائندگی کریں وہ ہمارے لئے باعث فخرہیں بینائی سے محروم افرادنے جہاں عام تعلیم کے علاوہ آئی ٹی ودیگرفنی میدانوں میں اپنی قابلیت کے جوہر دکھا ئے ہیں وہیں پہاڑوں سے بلند حوصلے رکھنے والے ہمارے بلائنڈ کرکٹرز نے عالمی کرکٹ کے میدانوں میں بھی اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ملک کا نام روشن کیا ہے گذشتہ ہفتے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے کراچی میں بلائنڈ کرکٹ کامیلہ سجایا تیسرے پی پی ایل ون ڈے بلائنڈ کرکٹ سپرلیگ میں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخواہ، بلوچستان اور اسلام آباد کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں نے شرکت کی، سپرلیگ کیلئے بیس کمانڈر پی اے ایف فیصل بیس ائرکموڈور آفتاب عالم نے خصوصی طور پر پی بی سی سی کوپی اے ایف فیصل بیس کرکٹ گراؤنڈمیں میچز منعقد کرانے کی سہولت فراہم کی۔

لیگ کے دیگر میچز راشدلطیف کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ پر کھیلے گئے اس ایونٹ کی خاص بات پی بی سی سی کیجانب سے گریڈ ٹوکھیلنے والے کھلاڑیوں کو گریڈ ون لیول کی سپرلیگ میں اپنے جوہردکھانے کے مواقع فراہم کرنا تھا نوجوان کھلاڑیوں نے اس موقع سے بھرپورفائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی کارکردگی سے سب کومتاثرکیا اور مستقبل کے اسٹارزبننے کی نوید سنا دی خاص طور پر گل شیرکو لیگ کی دریافت کہا جائے توغلط نہ ہوگاا یونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں بلوچستان نے اسلام آباد جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں سندھ نے پنجاب کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی فائنل میں ٹیم سندھ نے بلوچستان کو2 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

فائنل میچ کے موقع پر اے او سی ساؤدرن ائرکمانڈ ائروائس مارشل عباس گھمن کاکھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا تقسیم انعامات کی تقریب کے مہمان خصوصی پی پی ایلکے ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر خالد رضانے سندھ ٹیم کے کپتان نثار علی کو وننگ ٹرافی اور 75 ہزار روپے کاون بونس جبکہ بلوچستان کے کپتان بدرمنیر کو رنرزاپ ٹرافی اور45 ہزار روپے ون بونس کاایوارڈ دیا بیس کمانڈر پی اے ایف فیصل بیس ائرکموڈور آفتاب عالم نے وننگ ٹیم کو 75 ہزار اور رنرزاپ ٹیم کو 50 ہزرار روپے کیش ایواراڈ دیااس موقع پر پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ ودیگر مہمان بھی موجود تھے۔

سپر لیگ کی بی ون کیٹیگری میں شفیع اللہ، بی ٹو میں بدرمنیر اور بی تھری میں طاہر علی کو ایونٹ کے بہترین کھلاڑی کاایوارڈ دیا گیا نصیب اللہ نے بہترین وکٹ کیپر کااعزازحاصل کیا،دریں اثناء پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے مقامی ہوٹل میں 2002 اور 2006 میں کھیلے گئے بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کے لیجنڈزپلیئرز محمداشرف بھٹی اور محمدفیاض کے اعزاز میں تقریب پذیرائی کاانعقاد کیا ، کمشنر کراچی افتخار علی شلوانی نے محمداشرف بھٹی اور محمدفیاض کو پی بی سی سی کیجانب سے خصوصی ایورڈز اور دودولاکھ روپے کے کیش دئیے کمشنرکراچی افتخارشلوانی کا کہنا تھا کہ دنیا بھرمیں پاکستان کا وقار سربلند کرنے والے بلائنڈ کرکٹرزاور آرگنائیزرز ہمارے ہیرو ہیں۔