شہباز شریف کا سردار عاطف خان کی وفات پر اظہار افسوس

May 28, 2020

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سابق ایم پی اے سردار عاطف خان مزاری کی وفات پر غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

شہباز شریف نے اپنے تعزیتی پیغام میں سردار عاطف خان کی پارٹی اور ملک و قوم کے لئے خدمات کو لائق تحسین قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی، جمہوریت اور ملک کے لیے ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا ۔

صدر نون لیگ نے دعا کی کہ اللّہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔