پشاور پبلک ہیلتھ لیبارٹری کو کورونا ٹیسٹ کرانے کی مشروط اجازت

July 07, 2020

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور میڈیکل کالج پبلک ہیلتھ لیبارٹری کو تین مہینوں کے لئے ضابطے کی تمام کارروائی پوری کرنےپر کورونا ٹیسٹ کرانے کی مشروط اجازت دے دی، تین مہینے پورے ہونے پر دوبارہ جائزہ لے گا جس کی روشنی میں اجازت نامے میں توسیع کا فیصلہ کیا جائے گا۔خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق لیبارٹری محکمہ صحت کے وضع کردہ طریقہ کار اور اصولوں پر عمل کی پابند ،قومی ادارہ صحت اور وفاقی حکومت کے وقتاً فوقتاً وضع کردہ معیار کو یقینی بنائے گی، تمام مریضوں بشمول مشتبہ کا ڈیٹا اور ٹیسٹ رزلٹ اآئی پی ایم ایس پر شیئر کرے گی جبکہ روزانہ کی بنیاد پر رزلٹ رپورٹ محکمہ صحت اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر آفس کو بھی بھیجے گی ہیلتھ کیئر کمیشن تمام ڈیٹا محکمہ صحت، ڈی ایچ او آفس اور ضلعی انتظامیہ کو بھجوانے کو یقینی بنانے کے علاوہ لیبارٹری کی معیارات کی مانیٹرنگ کرے گا۔