سول اسپتال برنس سینٹر کی لفٹ خراب، مریضوں کو تکلیف کا سامنا

September 17, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سول اسپتال برنس سینٹر کی لفٹ خراب ہے جس کے باعث مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اس حوالے سے برنس سینٹر کے انچارج ڈاکٹر احمر العبران کا کہنا ہےکہ بارشوں کے بعد لفٹ خراب ہوئی تھی جسے ٹھیک کرایا تھا لیکن دوبارہ خراب ہو گئی ہے ۔