سیاہ آسمان پر روشنی نمودار

November 24, 2020


ٹیکساس کے شہری آسمان پر نمودار ہونے والے منظر کو دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے۔

یہ واقعہ براؤنسویل میں پیش آیا ، موسم کا حال بتانے والے ادارے کی جانب سے ان لمحات کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے، جس کے کیپشن میں لکھا تھا کہ یہ ویڈیو دیکھیں جو شہاب ثاقب براؤنسویل میں نمودار ہوئے، اس تاریخی لمحات کو ہمارے ماہر فلکیات نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا ہے، یہ نظارے تقریبا آٹھ ہزار بار آسمان پر دیکھے گئے۔

یہ نظارے ہر سال اس علاقے میں دیکھنے کو ملتےرہتے ہیں، یہ نظارے پچھلے ہفتے عروج پر رہے، شہاب ثاقب کے ان نظاروں کا سلسلہ تیس نومبر تک جاری رہے گا۔