برطانیہ: کورونا وائرس ویکسین سے متاثرہ فرد کو 1 لاکھ 20 ہزار پاؤنڈ ملیں گے

December 04, 2020


برطانیہ میں کورونا وائرس کی ویکسین کے استعمال سے صحت پر شدید مضر اثرات مرتب ہونے کی صورت میں متاثرہ فرد کو 1 لاکھ 20 ہزار پاؤنڈ دیئے جائیں گے۔

برطانیہ کے محکمۂ صحت اور سماجی تحفظ کے مطابق کورونا وائرس کی ویکسین کو ویکسین پے منٹ ڈیمج اسکیم میں شامل کیا جائے گا۔

اس اسکیم کے تحت برطانیہ میں کورونا ویکسین کے ممکنہ مضر اثرات پر متاثرہ فرد کو رقم ادا کی جائے گی۔

برطانیہ میں مختلف ویکسینز کے استعمال سے ممکنہ نقصان پر ویکسین پے منٹ ڈیمج اسکیم 1979ءمیں متعارف کروائی گئی تھی۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں اگلے ہفتے سے کورونا وائرس کی ویکسین کے استعمال کا آغاز کیا جا رہا ہے۔