یورپ میں کورونا وائرس کے کیسز 3 کروڑ سے تجاوز کرگئے

January 15, 2021

یورپ بھر میں کورونا وائرس کے کیسز تین کروڑ سے تجاوز کرگئے، جس کے بعد یورپ اس عالمی وباء سے دنیا کا سب سے متاثر ترین خطہ بن گیا۔

یورپی ملکوں میں کورونا ساڑھے چھ لاکھ سے زائد افراد کی جانیں لے چکا ہے۔

یورپ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر روس ہوا ہے، جہاں متاثرین کی تعداد 35 لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔

خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یورپ اور شمالی امریکا وہ خطے ہیں جہاں روزانہ زیادہ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔

گزشتہ ہفتےان دونوں خطوں میں اوسط ہر دن 2 لاکھ 60 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے۔

اسپین میں سات دنوں کے دوران پچھلے ہفتے کے مقابلے میں کورونا متاثرین کی تعداد میں 168 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔