جوبائیڈن کی سائیکل سے وائٹ ہاؤس کو کیا خطرہ ہے؟

January 20, 2021

نومنتخب امریکی صدر کی ورزش کی جدید سائیکل کو وائٹ ہاؤس کیلئے خطرناک قرار دیا جارہا ہے۔

سائبر سیکیورٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ جوبائیڈن کی پیلوٹن کمپنی کی تیار کردہ ساکن ورزشی سائیکل دوسری ورزشوں کے مقابلے میں جدید ہے۔

ماہرین کا مشورہ ہے کہ جوبائیڈن اسے اپنے ساتھ وائٹ ہاؤس لے کر نہ جائیں تو بہتر ہے۔

جوبائیڈن کی ورزشی سائیکل میں ایک عدد ایل سی ڈی اسکرین کے علاوہ ایک ڈیجیٹل کیمرا بھی نصب ہے۔

خطرے کی بات یہ ہے کہ اگر اس سائیکل کو ’آف‘ بھی کردیا جائے، تب بھی یہ اپنا انٹرنیٹ کنکشن برقرار رکھتی ہے۔

وائٹ ہاؤس میں دیگر حفاظتی اقدامات کے ساتھ ساتھ سخت سائبر سیکیورٹی کا بھی خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے لیکن سائبر سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک اچھا اور ماہر ہیکر ان رکاوٹوں کو باآسانی عبور کرسکتا ہے۔

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ 2008 میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ ہوچکا ہے کہ جب براک اوباما کی اہلیہ مشیل اوباما کی ایسی ہی ایک ساکن ورزشی سائیکل میں تبدیلیاں کی گئی تھیں۔