مختلف علاقوں سے دو افراد کی لاشیں ملیں

January 22, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود گودام چورنگی سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جسے پولیس نے جناح اسپتال منتقل کیا ۔پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت رحیم ولد سلیم کے نام سے کی گئی ہے۔یوسف گوٹھ سے 55سالہ اسلم ولد سلمان کی لاش ملی جسے اسپتال پہنچا گیا۔