بگ باس 13 کی کنٹسٹنٹ ہمانشی کھرانا انسٹاگرام پر چھاگئیں

March 03, 2021

بھارتی ریئلٹی شو بگ باس کے سیزن 13 کی کنٹسٹنٹ ہمانشی کھرانا کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔

بگ باس کے سیزن 13 کی کنٹسٹنٹ ہمانشی کھرانا کے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 8 ملین یعنی 80 لاکھ ہوگئی ہے۔

ہمانشی کھرانا کے انسٹا فالوورز کی تعداد میں اضافے کے بعد وہ بگ باس کےسیزن 13 کی مقبول ترین کنٹسٹنٹ بن گئی ہیں۔

بگ باس کے سیزن 13 کی کنٹسٹنٹ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو اُنہوں نے اب تک دو ہزار سے زائد پوسٹس کی ہیں جن میں اُن کی اپنی دلکش تصاویر اور اُن کے مختلف پروجیکٹس کی تفصیلات ہیں۔

دوسری جانب ہمانشی کھرانا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے صرف 313 صارفین کو فالو کیا ہوا ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں یہ افواہیں زیر گردش تھیں کہ بگ باس کے سیزن 13 میں کنٹسٹنٹ ہمانشی کھرانا کی محبت میں گرفتار ہونے والے ماڈل عاصم ریاض نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ہمانشی کو اَن فالو کردیا ہے۔

ہمانشی اور عاصم ریاض کی یوں اچانک علیحدگی پر اُن کے مداح کافی افسردہ نظر آرہے تھے اور مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ Asimanshi کا استعمال کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کر رہے تھے۔

تاہم اس کے بعد عاصم ریاض اور ہمانشی کھرانا نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک بار پھر ایک دوسرے کو فالو کرنا شروع کردیا تھا۔

واضح رہے کہ ہمانشی کھرانا اور عاصم ریاض بگ باس کے سیزن 13 کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئے تھے، دونوں کے مداحوں کو ناصرف ان کی جوڑی پسند ہے بلکہ وہ بےصبری سے ان کی شادی کا بھی انتطار کررہے ہیں۔