ٹام کروز کی زندگی کا خطرناک ترین اسٹنٹ

May 11, 2021

ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز نے اپنی زندگی کا خطرناک ترین اسٹنٹ کر دکھایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مشن امپوسبل 7 کے لیے ٹام کروز نے جان کی بازی لگادی۔

ٹام کروز نے فلم کے سین میں حقیقت کا رنگ بھرنے کےلیے جان کی بازی لگانے کا فیصلہ کیا۔

ہالی ووڈ اداکار نے مزید کہاکہ ایسا اسٹنٹ انھوں نے زندگی بھر نہیں کیا، ذرا سی غلطی بھاری پڑ سکتی تھی۔

اس سے قبل فلم کی شوٹنگ کے دوران ٹام کروز نے فلم کے کیمرہ مین کی زندگی بھی بچائی تھی۔