صنم بلوچ طویل مدت بعد منظرِ عام پر

May 12, 2021

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ صنم بلوچ نے سوشل میڈیا سے بریک لیا ہوا ہے اور اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی پرائیوٹ رکھا ہوا ہے۔

صنم بلوچ کی بہن غنویٰ بلوچ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بہن صنم کے ساتھ ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے۔

صنم بلوچ کے مداح طویل مدت بعد اپنی پسندیدہ اداکارہ کی تصویر دیکھ کر خوش ہوگئے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ان کی عید سے پہلے ہی عید ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ صنم بلوچ کافی عرصے سے ٹی وی ڈراموں میں دکھائی نہیں دے رہیں تاہم قیاس کیا جارہا ہے کہ صنم نے کینیڈا میں شادی کرلی ہے اور اب بیٹی کو وقت دے رہی ہیں۔

اداکار و میزبان عبداللّہ فرحت اللّہ سے سال 2018 میں طلاق لینے والی صنم بلوچ نے اپنی دوسری شادی اور بیٹی کی پیدائش کو بالکل چھپا کر رکھا۔