ملتان کو میٹرو پولیٹن کی بجائے میونسپل کارپوریشن کے شیئر فراہم

June 19, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019کی منظوری کے باوجود ملتان کو میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے بجائے میونسپل کارپوریشن کے مطابق پی ایف سی شیئر پر 1کروڑ روپے ماہانہ کا نقصان، بتایا گیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 معطل کر دیا گیا ہے اور لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019کا نفاذ کیا گیا ہے جس کے تحت ملتان کو میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا درجہ دیا گیا ہے ، میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو 68یونین کونسلوں کے بجائے 92یونین کونسلوں میں سٹریٹ لائٹ، ترقیاتی کاموں سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کا ٹارگٹ دیا گیا ہے لیکن پنجاب حکومت کی جانب سے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013کے تحت ہی 4کروڑ 63لاکھ روپے کے فنڈز فراہم کئے جارہے ہیں جس سے ملتان کو تقریباً 1کروڑ روپے سے زائد کا ماہانہ نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ شہری محمد ندیم فرحان ، زبیر ، کاشان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جنوبی پنجاب کی محرومی دور کرنے کیلئے آبادی اور وسائل کےمطابق پی ایف سی شیئر ادا کرے۔