مودی کی سابق وزرائے اعلیٰ مقبوضہ کشمیر اور دیگر سے ملاقات

June 24, 2021

بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کے کٹھ پتلی سابق وزرائے اعلیٰ سمیت 14 کشمیریوں سے نئی دہلی میں ملاقات کی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار نیا ڈرامہ رچانے جا رہی ہے، ملاقات میں سابق کٹھ پتلی وزرائے اعلیٰ مقبوضہ کشمیر محبوبہ مفتی اور فاروق عبداللّٰہ کے علاوہ غلام نبی آزاد اور دیگر کشمیری رہنما بھی موجود تھے۔

کل جماعتی کانفرنس کے نام پرجمع کیئے گئے کشمیری رہنماؤں کو کانفرنس کا کوئی ایجنڈا نہیں دیا گیا۔

بھارتی وزیرِ اعظم نے کشمیریوں کی نمائندہ کل جماعتی حریت کانفرنس کو نظر انداز کیا ہے اور اس کے کسی رہنما کو نہیں بلایا گیا۔

اجلا س سے پہلے سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر محبوبہ مفتی نے کہا کہ وہ مودی پر واضح کریں گی کہ کشمیر کے بارے میں یک طرفہ اقدام غیر قانونی اور غیر آئینی ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کشمیر میں امن اسی وقت بحال ہوگا جب یہ یک طرفہ فیصلہ واپس لیا جائے گا۔