• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف پیپلزلیبر بیورو کا احتجاجی مظاہرہ

ملتان(سٹاف رپورٹر ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں نے حالیہ اضافہ نے ملک میں مہنگائی کا طوفان امڈ آیا ہے، کارخانے بندہو رہے ہیں ،بیروزگاری میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،ان خیالات کا اظہار پیپلز لیبر بیورو جنوبی پنجاب کے صدر مزدور راہنما عاشق بھٹہ نے پیپلز لیبر بیورو کے زیراہتمام بڑھتی ھوئی مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف ملتان انڈسٹریل اسٹیٹ علی اکبر چوک پر احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا،احتجاجی مظاہرے میں عاشق بھٹہ کے ہمراہ مزدور راہنما محبوب کشمیری، شاہ زیب سندیلہ، یاسین مہانڑہ,نزیر احمد،غلام عباس مہانڑہ,رانا فرمان الہی بھی موجود تھے مظاہرے میں مختلف صنعتی اداروں کے مزدوروں نے شرکت کی مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بھی لگائے۔
تازہ ترین