کورونا کی نئی لہر لمحہ فکریہ ہے، پرویز الہٰی

July 31, 2021

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کورونا وائرس کی نئی لہر کو لمحہ فکریہ قرار دے دیا۔

ایک بیان میں پرویز الہٰی نے کہا کہ تعلیمی ادارے کھول کر بچوں اور والدین کی زندگیوں سے نہ کھیلیں۔

انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر سخت عمل درآمد ہونا چاہیے، کورونا سے پوری دنیا کی معیشت تباہ حال ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے سب کو مل کر چلنا ہو گا۔