کراچی پولیس کے نئے بھرتی 1150 اہلکاروں میں تقرر نامے جاری

September 25, 2021

کراچی پولیس میں نئے بھرتی 1150 پولیس اہلکاروں کو تقرر نامے جاری کردیے گئے ہیں۔ نئی بھرتی میں 125 لیڈی کانسٹبلز اور ڈرائیورز بھی شامل ہیں۔

کراچی پولیس آفس کے ذرائع کے مطابق کراچی کے سات اضلاع کے لیے اہلکاروں کو بھرتی کیا گیا تھا۔

ان میں سے 1150 اہلکاروں کی دستاویزات اور ڈومیسائل کی تصدیق ہو گئی تھی جس کے بعد انہیں گزشتہ ہفتے کے دوران تقرر جاری کر دیے گئے۔

اس نئی بھرتی کو ان کے بھرتی کے ضلعی ہیڈکوارٹرز میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی، ان میں سے زیادہ تر اہلکاروں نے جوائننگ بھی دے دی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ضلع شرقی میں بھرتی کیے گئے ملزمان میں 136 کانسٹیبل 12 لیڈی کانسٹبلز جبکہ 4 ڈرائیور شامل ہیں۔

ضلع ملیر میں 76 پولیس کانسٹیبلز، 13 لیڈی کانسٹیبل اور 3 ڈرائیور جبکہ ضلع جنوبی میں 117 کانسٹیبل اور 3 ڈرائیور بھرتی کئے گئے ہیں۔