یہ کس مشہور اداکارہ کی بچپن کی تصویر ہے؟

September 27, 2021

سوشل میڈیا پر آئے دن کوئی نہ کوئی مشہور شخصیت اپنی بچپن کی یادوں میں کھوئی نظر آتی ہے اور بچپن کے حوالے سے کوئی پوسٹ شیئر کرتی ہے۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نےبھی اپنے بچپن کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

انہوں نے اپنے کچھ خاص اور پسندیدہ کھلونوں کیساتھ لی گئی بچپن کی ایک تصویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی زینت بنائی۔

علیزے شاہ کی جانب سے شیئر کردہ اس تصویر میں انہوں نے دو ٹیڈی بیئر پکڑے ہوئے ہیں اور سائیڈ پر ایک پینگوئن رکھا ہوا نظر آرہا ہے ۔


انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ ’ انہیںان کے پینگوئن کی یاد آرہی ہے۔‘

اداکارہ کی اس تصویر کو سوشل میڈیا پر ان کے مداحوںکی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور مختلف قسم کے تبصروں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔