امریکا، آئی ایم ایف ہیڈکوارٹر کے سامنے احتجاج

October 15, 2021

امریکا میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) ہیڈکوارٹر کے سامنے ماحولیات کے کارکنان نے منفرد احتجاج ریکارڈ کروایا۔

آئی ایم ایف ہیڈکوارٹرز کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں ماحولیات کے کارکنان نے امریکی صدر جوبائیڈن، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سمیت عالمی لیڈروں کے پُتلے بنا کر احتجاج کیا۔

مظاہرے میں شریک کارکنان نے مطالبہ کیا کہ امیر ترین ممالک موسمیاتی تبدیلی کے لیے مختص کیے گئے 100 ارب ڈالر کا وعدہ پورا کریں۔