شرمیلا فاروقی کی والد کیساتھ یادگار تصویر وائرل

October 16, 2021

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے اپنے مرحوم والد محمد عثمان فاروقی کے ہمراہ یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

مختلف سرگرمیوں سے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ رکھنے کے لیے سوشل میڈیا پر اپنی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرنے والی پی پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مرحوم والد کی یاد میں خصوصی اسٹوری شیئر کی ہے۔

شرمیلا فاروقی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں والد کے ہمراہ لی گئی اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں شرمیلا فاروقی عروسی لباس میں ملبوس ہیں اور وہ بےحد خوبصورت لگ رہی ہیں جبکہ یہ تصویر باپ اور بیٹی کے خوبصورت رشتے کی عکاسی کر رہی ہے۔

پی پی رہنما نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کو ایک جذباتی کیپشن دیتے ہوئے لکھا ’ہمیشہ ساتھ۔‘

شرمیلا فاروقی کی انسٹا اسٹوری دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے مرحوم والد کو بےحد یاد کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شرمیلا فاروقی کے والد محمد عثمان فاروقی کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔

محمد عثمان فاروقی کے انتقال کی ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے تصدیق کی گئی تھی۔

مرحوم محمد عثمان فاروقی سابق چیئرمین پاکستان اسٹیل بھی رہ چکے ہیں۔