وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب اورپختونخوا میں ڈینگی کےمزید696 کیسز

October 17, 2021

لاہور،پشاور (نمائندگان جنگ )وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب اورخیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید696کیسزرپورٹ ہوئے ہیں،اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 152 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو اب تک کے سب سے زیادہ کیسز ہیں جس کے بعد دارالحکومت میں ڈینگی کے کل کیسز1801 ہوگئے،ڈی ایچ او نے کہا کہ اسلام آباد میں ڈینگی مثبت کیسز کی شرح 59 فیصد ہے ،وفاقی دارالحکومت کے دیہی علاقوں میں 1161 افراد ڈینگی کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ شہری علاقوں میں 640 کیس رپورٹ ہوئے ، سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ترلائی ہے جہاں پر 563 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ پنجاب کےمختلف شہروں میں ڈینگی کے 402 مریض رپورٹ ہوئے ،ہسپتالوں میں بیڈ بھر گئے،لاہور سے ڈینگی کے 319 مریض صوبہ بھر میں سب سے زیادہ تعداد ہے ،ترجمان محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈڑی ہیلتھ کیئر کے مطابق راولپنڈی سے 42 ،اٹک اور اوکاڑہ سے 6 ،بہاولنگر، فیصل آباد اور ننکانہ صاحب سے 4 ،گجرانوالہ اور سرگودھا سے 3 ،ڈیرہ غازی خان، قصور اور سیالکوٹ سے 2 مریض سامنے آئے،پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اسوقت ڈینگی کیلئے 3,286 جبکہ لاہور کے ہسپتالوں میں 1,110 بستر ہیں،محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 433,411 ان ڈور 99,575 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیااور 2,070 مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔ادھرخیبر پختونخوا سے ڈینگی کے مزید 142 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، 146 مریض صحتیاب ہوئے جبکہ تصدیق شدہ کیسز 3938 اور2445 صحتیاب ہوگئے ہیں، محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق بنوں سے 6، چارسدہ، صوابی، کوہاٹ اور مردان سے ایک ایک، بونیر سے 4، چترال پایان، ہنگو، ڈیرہ اسماعیل خان، اور لکی مروت سے 3، 3، خیبر سے 12، مانسہرہ سے 9، نوشہرہ سے 2، پشاور سے 82 اور شانگلہ سے 11 نئے مریض سامنے آئے ہیں، 220 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں، نئے مریضوں کیساتھ پشاور میں تصدیق شد کیسز 1346، نوشہرہ میں 387، شانگلہ میں 109، صوابی میں 204، مردان میں 243، مانسہرہ میں 281، لکی مروت میں 23، کوہاٹ میں 71، خیبر میں 215، ہنگو میں 39، ڈیرہ اسماعیل خان میں 22، چترال پایان میں 20، چارسدہ میں 66، بونیر میں 257 اور بنوں میں 36 ہوگئی ہے۔