پشاور، ناقص و مضر صحت چپس ،پاپڑ اور چورن زہر بانٹنے لگے

October 18, 2021

پشاور( وقائع نگار) پشاورشہر میں انتظامیہ کی غفلت اور لا پرواہی کی وجہ سے جگہ جگہ چھوٹے بڑے دکاندار و سٹالز مالکان ناقص و مضر صحت چپس ،پاپڑ اور چورن کے نام پر بچوں میں زہر بانٹنے لگے جس سے بچوں میں مختلف امراض پھیلنے کا خدشہ ہے شہر یوں نے اس حوالے سے نوٹس لیکر سخت کارروائی کرنیکا مطالبہ کیا ہے ۔شہریوں کے مطابق پشاور سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں مختلف ناموں پرمضر صحت اورناقص اجزاء سے چپس ، پاپڑاور چورن تیار کئے جاتے ہیں جو حفظان صحت کے اصولوں کے منافی ہوتے ہیں جس کی وجہ سے بچے مختلف امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں پشاور کے سماجی حلقوں نے فوڈ حکام اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ناقص چپس و پاپڑ سمیت دیگر ناقص کھانے پینے کی اشیاء بنانے والوں اور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔