• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان کو سبق سکھانے کیلئے آریان کو ہراساں کیا جارہا ہے، کمال راشد خان

بھارتی اداکار اور فلمی ناقد کمال راشد خان المعروف کے آر کے کا کہنا ہے کہ آریان کی گرفتاری شاہ رخ خان کو سبق سکھانے کے لیے عمل میں لائی گئی ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے عدالتی نظام پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جب ایک سپر اسٹار کو سیشن کورٹ نے مجرم ٹھہرایا ، تب ممبئی ہائی کورٹ نے ایک گھنٹے کے اندر اس کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

کمال راشد خان نے کہا کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ کس قانون کے تحت ہوا؟ مطلب اس کے اور آریان کے لیے الگ قانون ہے؟

انہوں نے واضح کیا کہ اب میں محسوس کرتا ہوں کہ ہمارا نظام آریان خان کو جان بوجھ کر شاہ رخ خان کو سبق سکھانے کے لیے ہراساں کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ آریان کی ضمانت کی درخواست گزشتہ روز این ڈی پی ایس کی ایک خصوصی عدالت نے مسترد کردی تھی۔

این ڈی پی ایس کی خصوصی عدالت کی جانب سے درخواستِ ضمانت مسترد ہونے کے بعد اب آریان خان کے وکیل ضمانت کے لیے ممبئی کی ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔

تازہ ترین