• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نازیبا تصاویر اور چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ایف آئی اے نے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث 4 ملزمان اور خاتون کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے بھائی بہن کو گرفتارکر لیا۔پہلی کارروائی میں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کراچی نے خاتون سیدہ دانیہ شاہ اور اسکے بھائی سید آدرش بخاری کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی سے کے مطابق ملزم آدرش بخاری کی سابقہ بیوی نے شکایت درج کروائی تھی کہ آدرش سے علیحدگی کے بعد دونوں بہن بھائیوں نے اسکی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز میری فیملی اور رشتہ داروں کو بھیجیں،ایف آئی اے کے مطابق دونوں بہن بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔دوسری کارروائی میں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل سکھر نے بچے کی پورنوگرافک ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے اور شئیر کرنے میں ملوث 4 ملزمان محمد قاسم،ہیبت خان عرف وقار علی،شاہد حسین اور فراز شیخ کو گرفتار کر لیا۔ملزمان نے مقامی سنگر پر بھی الزام عائد کیا تھا کہ اس نے بچے کیساتھ نازیبا حرکت کی ہے اور اسکی کردار کشی کی تھی۔

ملک بھر سے سے مزید