برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان نے کہا کہ آج کے میچ میں بابراعظم ویرات کوہلی کو ناک آؤٹ کریں گے۔
باکسرعامرخان نے بابراعظم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ پُراعتماد رہ کر متحرک اور جذبے کے ساتھ میدان میں جائیں۔
انہوں مزید نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی دباؤ نہ لیں ان کے ساتھ بابر اعظم اور شعیب ملک جیسے کھلاڑی ہیں۔
عامر خان نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف اچھا کھیلے گی۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021ء کا سب سے بڑا میچ آج دبئی میں کھیلا جائے گا جس میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں میگا ایونٹ کے سُپر 12 مرحلے میں شام سات بجے آمنے سامنے ہوں گی۔